i پاکستان

کراچی، فلیٹ سے خاتون کی پرانی لاش برآمدتازترین

May 22, 2025

کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اقرا سٹی فیز ون کے ایک فلیٹ سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ورشہ جعفری کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ لاش بظاہر دو سے تین دن پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ابتدائی طور پر لاش پر کسی واضح تشدد کے نشانات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی سچل تھانے کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور فلیٹ کو سیل کر کے شواہد اکٹھے کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوں سے تفتیش جاری ہے، اور ورشہ جعفری کی موت خودکشی، حادثہ یا قتل تھی اس بارے میں تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی کوئی حتمی نتیجہ اخذ کیا جا سکے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی