i پاکستان

کراچی، غیرملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور، پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہتازترین

May 22, 2025

غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی