کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پلاسٹک کے گودام میں لگی آگ اب تک نہ بجھائی جاسکی۔فائرآفیسر کے مطابق پلاسٹک کے گودام میں آگ لگنے کا واقعہ شیرشاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں 5 گھنٹے سے زائد کا وقت گزرنے کے باوجود آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔فائر آفیسر نے بتایا کہ آگ بجھانے کے عمل میں 5 فائر ٹینڈر اور 2 واٹر بازر نے حصہ لیا ہے جو آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔فائر آفیسر کے مطابق گودام میں آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی اور نہ ہی کوئی جانی نقصان ہوا، گودام میں پلاسٹک، ربر، استعمال شدہ آئل فلٹر اور دیگر سامان موجود ہے۔فائر آفیسر کا کہنا ہیکہ آگ بجھانے کے دوران آئل فلٹر پھٹ جاتے ہیں جس سے دوبارہ آگ لگ جاتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی