کراچی میں پولیس نے ڈیفنس میں ڈکیتی کے الزام میں5 افراد کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق ڈکیتی کی واردات کے دوران 3 ملزمان نے ایک گھر کا صفایا کردیا تھا۔گزری تھانے میں درج ایف آئی کے مطابق ملزمان گھر سے سونے کا سیٹ ، 4 سونے کی چوڑیاں ، 4انگوٹھیاں اور ہزاروں پاکستانی روپے اور درہم لوٹ کر لے گئے تھے ۔پولیس کا کہنا ہیکہ ڈکیتی کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی