i پاکستان

کراچی، ڈیفنس میں رہائشی عمارت کی چھت سے گر کر 5 بچوں کی ماں جاں بحقتازترین

July 11, 2025

کراچی میں درخشاں کے علاقے ڈیفنس فیز فائیو بدر کمرشل دہلی ریسٹورنٹ کے قریب رہائشی عمارت سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی جو کہ 5 بچوں کی ماں تھی۔متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لے جائی گئی۔ ایس ایچ او درخشاں شاہد تاج نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 45 سالہ ندا زوجہ ذوالفقار کے نام سے کی گئی ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں واقعہ عمارت کی چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کا معلوم ہوتا ہے۔متوفیہ کے شوہر نے پولیس کو بتایا کہ ندا نفسیاتی مسائل اور ذہنی دبا کا شکار تھی جبکہ وہ عمارت کی تیسری منزل پر رہائش پذیر ہیں اور اس کی بیوی نے چھت پر جا کر چھلانگ لگائی تھی۔پولیس اس حوالے سے مزید چھان بین کررہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی