i پاکستان

کراچی، ڈیفنس تشدد کیس میں متاثرہ نوجوان کا کارروائی سے انکار ،عدالت نے مقدمہ نمٹا دیاتازترین

July 14, 2025

سٹی کورٹ کراچی میں ڈیفنس کے علاقے میں شہری پر تشدد کے مقدمے کی سماعت کے موقع پر پولیس نے کیس ختم کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی سی کلاس رپورٹ کو ریکارڈ کا حصہ بناتے ہوئے کیس نمٹا دیا۔پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ متاثرہ نوجوان دھیرج نے مزید کارروائی نہ کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق نوجوان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ایک غلط فہمی کی بنیاد پر درج کیا گیا تھا، جسے اب وہ ختم کرنا چاہتا ہے۔عدالت نے پولیس رپورٹ کی روشنی میں کیس کو ختم کرنے کا فیصلہ سناتے ہوئے مقدمے کو نمٹا دیا۔ یاد رہے کہ یہ کیس ڈیفنس میں شہری پر مبینہ تشدد کے واقعے سے متعلق درج کیا گیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی