کراچی میں ڈیری فارمرز دودھ 50 روپے فی کلو مہنگا کرنے پر بضد ہیں تاہم کمشنر کراچی نے نرخ بڑھانے سے انکار کردیا۔ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے زیراثر کراچی میں ڈیری فارمرز دودھ کے قیمت میں اضافے کے لئے پر تولنے لگے۔ کمشنر آفس میں ہونے والے اجلاس میں ڈیری فارمرز ایسوسی ایشنز کے نمائندے اور ریٹیلرز نے شرکت کی۔ ڈیری فارمرز نے نے 50 روپے فی کلو دودھ کے نرخ بڑھانے کا مطالبہ کیا مگر کمشنر کراچی ٹس سے مس نہ ہوئے سید حسن نقوی نے کہا قیمت بڑھانی ہے یا نہیں فیصلے کے لیے کمیٹی بنا رہے ہیں۔دودھ فروشوں کا کہنا تھا حالیہ سیلاب کے باعث چارہ اور دیگر اشیا کی قیمت میں اضافہ ہوچکا۔ 220 روپے لٹر پر دودھ فروخت نہیں کرسکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی