i پاکستان

کراچی' جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو سیلاب میں بہہ گئیتازترین

September 10, 2025

کراچی کے علاقے جام گوٹھ ملیر کے مقام پر شاہراہ بھٹو سیلاب میں بہہ گئی جبکہ سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو پر کوئی شگاف نہیں پڑا ہے۔علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ ملیر ندی کے اندر شاہراہ بھٹو کی تعمیر کی وجہ سے پانی گزرنے کی جگہ تنگ ہو گئی ہے۔پانی ملیر ندی کے درمیان تعمیر ہونے والی شاہراہ بھٹو کو کاٹ کر دوسری جانب نکل گیا۔ دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت نادر نبیل گبول نے کہا ہے کہ شاہراہ بھٹو زیر تعمیر ہے، پانی کو راستہ دینے کے لیے کٹ دیا گیا، پریشانی کی بات نہیں۔نادر نبیل گبول کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل فرم شاہراہ بھٹو بنا رہی ہے، کوتاہی برداشت نہیں کر سکتے، شاہراہ بھٹو پر پانی کی نکاسی کا نظام بنائیں گے، ابھی یہ حصہ عوام کے لیے نہیں کھلا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی