کراچی کے جناح اسپتال میں لائف سیونگ ادویات کے بحران کے سبب متعدد آپریشنز ملتوی کردئیے گئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال میں اینڈو اسکوپی کیلئے درکار انجیکشن اور وٹامن کیکا اسٹاک ختم ہوگیا حتی کہ اسپتال میں انسولین سرنجز اور کینولا تک دستیاب نہیں۔اسپتال ذرائع کے مطابق اہم انجکشنز ختم ہونے پر متعدد آپریشنز ملتوی ہوگئے ہیں۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں آپریشن ملتوی نہیں ہوئے، ادویات بھی موجود ہیں جب کہ مزیدادویات کی فراہمی نئے مالی سال کے بجٹ کے بعد ممکن ہوگی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی