i پاکستان

کراچی، قائدآباد پل کے قریب پولیس مقابلہ، ایک زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتارتازترین

December 09, 2025

کراچی کے علاقے قائدآباد پل کے قریب شاہ لطیف پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی جبکہ دوسرا بغیر مزاحمت گرفتار کر لیا گیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ڈاکو کو فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں اس کی شناخت حماد کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دوسرے گرفتار ملزم ناصر کو تھانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، کیش رقم اور موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی