محکمہ انسداد دہشت (سی ٹی ڈی ) نے کراچی کے علاقے میمن گوٹھ سچل میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سندھودیش ریوولوشنری آرمی (ایس آر اے) سے تعلق رکھنے والے خطرناک دہشت گرد سجاد شرعرف ببلو کو گرفتار کر لیا۔سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق ملزم سجاد شرماضی میں قتل، اقدامِ قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے جیسے سنگین مقدمات میں بھی گرفتار ہوچکا ہے۔ تازہ کارروائی کے دوران اس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم حساس مقامات کی ریکی کرتا اور اپنی تنظیم کے دیگر کارندوں کو معلومات فراہم کرتا تھا، جوشہرمیں امن و امان کے لئے خطرات کا باعث تھے۔ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی