کراچی میں خاتون نے پارک میں خود پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا لی، جس کے نتیجے میں خاتون کا جسم 80 فیصد سے زائد جھلس گیا۔تفصیل کے مطابق کراچی میں نیو کراچی نمبر 6 کے اخوان پارک کے قریب ایک خاتون نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا کر خودسوزی کی کوشش کی۔واقعے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھلسنے والی خاتون کو تشویشناک حالت میں سول اسپتال کے برنس سینٹر منتقل کر دیا۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ خاتون کا جسم 80 سے 90 فیصد تک جھلس گیا ہے اور ان کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ خاتون شوہر سے جھگڑے کے بعد نند کے گھر آئی ہوئی تھیں، جہاں انہوں نے پارک میں جا کر اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا لی۔تاہم پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی