i پاکستان

کراچی ،مبینہ پولیس مقابلوں میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار،اسلحہ ،موبائل فون اور نقدی بر آمدتازترین

January 13, 2026

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کے مبینہ مقابلوں کے دوران دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں کارروائیاں علیحدہ علیحدہ علاقوں میں کی گئیں، جن میں ملزمان کو اسلحے سمیت قابو کیا گیا۔پہلا واقعہ اسٹیل ٹان کے علاقے میں فلٹر پلانٹ کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا۔پولیس اور چھیپا حکام کے مطابق ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جسے فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔زخمی ملزم کی شناخت نسیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک ایم پی فائیو رائفل، موبائل فون، نقد رقم اور ایک کوسٹر برآمد کی گئی ہے۔دوسرا مبینہ مقابلہ قائدآباد کے علاقے میں مولا مدد قبرستان کے قریب ہوا، جہاں پولیس نے ایک اور ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو بھی جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جس کی شناخت عطا اللہ عرف مایا کے نام سے کی گئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے ایک پستول، متعدد موبائل فونز اور نقد رقم برآمد ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی