i پاکستان

کراچی میں گرفتار منشیات فروش اقبال بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ نکلاتازترین

July 31, 2025

شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ میں گرفتار منشیات فروش اقبال بین الاقوامی نیٹ ورک کا اہم کارندہ نکلا، ملزم نے دوران تحقیقات اہم انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہائی ویلیو منشیات فروش اقبال بین الاقوامی ڈرگ سپلائی گروہ کا اہم کارندہ نکلا ہے، ملزم کی کار سے 60 لاکھ سے زائد مالیت کی اعلی کوالٹی کی 700 گرام ویڈ برآمد ہوئی تھی۔ملزم نے پولیس کو ابتدائی تحقیقات کے دوران اہم انکشافات کیے، جس کے مطابق ملزم کا موجودہ پتا میرپورخاص جب کہ مستقل ایران چاہ بہار کا ہے، ملزم اقبال ابتدا میں مزدوری کرتا تھا اور اکثر کراچی کا چکر لگتا تھا، جہاں منشیات فروشوں سے دوستی ہوئی۔منشیات فروش گروہ کا گروپ لیڈر میرزاد ایرانی ہے اور ایران کے شہر شیراز میں رہتا ہے، جب کہ ساتھی مصطفی دبئی اور ترکی میں ہوتا ہے، ملزم منشیات فروش گروہ سے وابستہ ہوا تو منشیات سپلائی کرنے لگا

ملزم نے پہلے گوادر سے امان اور امان سے گوادر سمندر میں منشیات کا کام کیا۔منشیات فروش اقبال نے 8 سال پاکستان میں ایرانی ڈیزل فروخت کرنے کا کام بھی کیا، ڈیزل کا کام بند ہو گیا تھا تو جیوانی کے غفور مکرانی سے ملاقات ہوئی اور غفور نے ویڈ سپلائی کے بدلے اچھی رقم دینے کی پیشکش کی، ملزم کے مطابق کار میں ویڈ کا فی ڈبہ کراچی پہنچانے کے 10 ہزار روپے میں بات طے ہوئی۔ملزم نے بتایا کہ مال جیوانی میں ملتا تھا جسے کار کے خفیہ خانوں میں چھپا دیا جاتا تھا، منشیات کراچی کے پوش علاقوں میں علی، شہزاد اور سردار کو دیتا تھا، گزشتہ روز بھی پہلے 15 پیکٹ علی اور شہزاد کو فراہم کیے اور دیگر پیکٹ سپلائی کرنے جا رہا تھا کہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی