i پاکستان

کراچی میں موسم سرما کا گرم ترین دن ریکارڈ، سردی میں اضافے کی بھی پیشگوئیتازترین

December 09, 2025

محکمہ موسمیات نے کراچی میں گزشتہ روز کو رواں موسم سرما کا گرم ترین دن قرار دے دیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ روز موسم سرما کا اوسط سے زائد درجہ حرارت 31.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ24گھنٹوں میں موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں اس وقت ہوا میں نمی کا تناسب 46 فیصد ہے، شمال مشرقی ہوائیں 3 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔محکمہ موسمیات نے دسمبر کے وسط سے کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی