i پاکستان

کراچی میں سمندری ہوائیں بند، شدید گرمی پڑنے کی پیشگوئی، کہیں کہیں بارش کا بھی امکانتازترین

September 29, 2025

کراچی میں سمندری ہوائیں بند ہونے کی وجہ بے آئندہ 24گھنٹوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے ۔ موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کے مطا زیادہ نمی کی وجہ سے شہر کا درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈرہ سکتا ہے جس کی شدت 43 ڈگری سینٹی گریڈ سے زائد محسوس کی جاسکتی ہے۔جواد میمن نے بتایا کہ پوسٹ مون سون مضبوط ہوا کے کم دبائو سے سمندری ہوائیں منقطع رہیں گی، اس وقت ہوا کا واضح کم دبا ئو بھارتی گجرات میں موجود ہے، ہوا کا یہ کم دبائو مزید شدت اختیار کرکے ڈیپریشن میں تبدیل ہوسکتا ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار کے مطابق اسی سسٹم کے زیر اثر کراچی میں سمندری ہوائیں منقطع ہیں اور اس سسٹم کے بحیرہ عرب میں آنے کا امکان موجود ہیں۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ شہر کے مضافات میں کہیں گرج چمک کے بادل بن سکتے ہیں جب کہ آ ج 30 ستمبر کو کراچی میں کہیں کہیں بارش کا امکان موجود ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی