i پاکستان

کراچی میں سورج اور بادلوں کی آنکھ مچولی، موسم خوشگوارتازترین

September 23, 2025

کراچی میں منگل کو کہیں سورج کی تپش تو کہیں بادلوں کے ڈیروں نے موسم کو خوشگوار بنا دیا،علی الصبح ہلکی بونداباندی نے شہریوں کو راحت بخشی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ24گھنٹوں میں شہر میں مطلع زیادہ تر ابر آلود اور موسم مرطوب رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 33 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں مغربی سمت سے 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں اور ہوا میں نمی کا تناسب 74 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں بونداباندی کا بھی امکان ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی