کراچی میں مویشی بیوپاریوں سے تقریبا ایک کروڑ روپے لوٹنے میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان گرفتار کو گرفتار کرلیاگیا۔ذرائع کے مطابق ملزمان نے 30 اپریل کو سپرہائی وے پرگاڑی میں سوار 20 بیوپاریوں کو لوٹا تھا، بیوپاری مویشیوں کی خریداری کے لیے میرپور خاص جا رہے تھے۔ ملزمان نے مویشی بیوپاریوں سے تقریبا ایک کروڑ روپے لوٹے تھے جس پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے واردات میں ملوث 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمان سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق واردات میں مزید 5 ملزمان ملوث تھے جو اب بھی مفرور ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی