i پاکستان

کراچی ڈمپر کی موٹرسائیکل کو ٹکر،خاتون زخمی، مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دیتازترین

September 22, 2025

کراچی میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون زخمی ہوگئی جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر جلا دیا۔حادثہ کراچی کے علاقے گلشن اقبال نیپا پل پر پیش آیا، ڈمپر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار خاتون شدید زخمی ہوگئی، جسء تشویشناک حالت میں ،اسپتال منتقل کردیا گیا۔ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، حادثے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگا دی جس کے بعد پولیس نے وہاں جانے والے دیگر ڈمپرز کو نیپا پل جانے سے روک دیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بعد ازاں ڈمپر میں لگی آگ بجھا دی گئی۔ اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے لوگوں کو متبادل راستہ فراہم کیا جارہا ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کے بعد نامعلوم افراد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے، ڈمپر مالک کو تھانے طلب کرلیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی