i پاکستان

کراچی، نیو کراچی میں ایک گھر سے نوجوان کی لاش برآمد، قتل کا شبہتازترین

July 29, 2025

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی سیکٹر فائیو جی میں واقع خضرا مسجد کے قریب ایک گھر سے 27 سالہ نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔چھیپا ذرائع کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جس کی لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق متوفی حسین اپنے چھوٹے بھائی سلمان کے ہمراہ کرائے کے مکان میں مقیم تھا۔ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ صبح جب سلمان کام پر گیا تو حسین گھر پر سورہا تھا، تاہم شام کو واپسی پر حسین مردہ حالت میں پایا گیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متوفی حسین پان کا کیبن چلاتا تھا اور غیر شادی شدہ تھا۔اہل خانہ اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ حسین کو ممکنہ طور پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی