وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ضابطہ خان شنواری، انچارج ڈین فیکلٹی ڈاکٹر شاہد اقبال و دیگر نے ساکھ مجروح کرنے پر بینائی سے معذور سابق کلرک کے خلاف 5 کروڑ روپے ہرجانہ کا حق دعوی دائر کردیا۔ درخواست گزار وائس چانسلر وفاقی اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان خان شنواری، ڈاکٹر شاہد اقبال انچارج ڈین فیکلٹی آف آرٹس عبدالحق کیمپس وفاقی اردو یونیورسٹی، خرم مشتاق اسسٹنٹ رجسٹرار فیکلٹی آف ایجوکیشن وفاقی اردو یونیورسٹی اور عدیل صابر انچارج ٹرانسپورٹ اینڈ پروٹوکول وفاقی اردو یونیورسٹی نے سابق ملازم عباس علی کے خلاف5 کروڑ روپے ہرجانہ کا دعوی دائر کیا ہے۔ حق دعوی میں درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا ہے کہ مارچ 2025 میں بینائی سے معذور ہونے پر کلرک غلام عباس کو تمام واجبات ادا کرتے ہوئے میڈیکل گرانڈ پر ریٹائر کردیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی