i پاکستان

کراچی ،پولیس مقابلہ کے دوران زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار، ایک فرار،پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمدتازترین

September 04, 2025

کراچی میں جمشید کوارٹر پولیس نے گرومندر گھوڑا چورنگی کے قریب موٹرسائیکل چھیننے کی واردات ناکام بناتے ہوئے مبینہ پولیس مقابلے کے بعد زخمی حالت میں ایک ملزم سمیت دو ڈاکوں کو گرفتار کر لیا۔ ایک ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔چھیپا فائو نڈیشن کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت 32 سالہ چمن علی کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق تین موٹرسائیکل سوار ملزمان ایک شہری سے اس کی موٹرسائیکل چھین رہے تھے کہ گشت پر مامور پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ملزمان نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی جبکہ دوسرا گرفتار کر لیا گیا، جبکہ تیسرا ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، گولیاں اور چھینی گئی موٹرسائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی