کراچی میں ڈیفنس پولیس نے شہر کے مصروف علاقے قیوم آباد اے ایریا میں ایک مبینہ پولیس مقابلے کے دوران تین ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے دو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔چھیپا حکام کے مطابق مقابلے کے دوران زخمی ہونے والے ڈاکوں کی شناخت جواد اور شیراز کے نام سے ہوئی ہے جنہیں ابتدائی طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔جبکہ تیسرا ملزم علی حیدر کو پولیس نے گرفتار کر کے تھانے منتقل کر دیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی