کراچی میں حیدری مارکیٹ پولیس نے نارتھ ناظم آباد بلاک ایچ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 ڈاکوئوں کو گرفتار کر لیا، جن میں سے ایک زخمی حالت میں پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق، ملزمان کی موجودگی کی اطلاع ملنے کے بعد کارروائی کی گئی، جس دوران ڈاکوئوں نے پولیس پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔گرفتار ہونے والے ملزمان کی شناخت وسیم عباسی اور فراز کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی ڈاکو کو فوری طور پر شہید حسین عباسی اسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ دوسرے ملزم کو پولیس تھانے لے جایا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک پستول، موبائل فونز، نقد رقم اور ایک موٹرسائیکل برآمد کی گئی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی