i پاکستان

کراچی پورٹ سے آٹھ کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھال اسمگل کرنے کی کوشش ناکام،14ہزار گرام کھال برآمدتازترین

May 02, 2025

کراچی پورٹ سے 8 کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بندی گئی۔کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے سائو تھ ایشیا ء پاکستان پورٹ ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے چمڑے کی مصنوعات کی آڑ میں 8 کروڑ روپے مالیت کی گدھوں کی کھال بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔کلیئر شدہ کنٹینر کو جہاز پر منتقل کرنے کی اجازت دی جاچکی تھی، اے ایس او عملے نے منتقلی روک کر14ہزار گرام کھال برآمد کرلی۔ ضبط شدہ کھالوں کو اے ایس او کے گودام منتقل کردیا گیا۔خیال رہے کہ ایکسپورٹ پالیسی کے تحت گدھوں کی کھالوں پر پابندی ہے، برآمد کنندہ کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی