i پاکستان

کراچی ، پراسرار واقعات میں ایک خاتون جاں بحق، ایک شخص زخمیتازترین

September 04, 2025

کراچی میں پیش آنے والے دو الگ الگ پراسرار واقعات میں نوجوان خاتون زہریلی چیز کھانے سے جاں بحق ہو گئی، جبکہ دوسرے واقعے میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہو گیا ۔چھیپا فانڈیشن کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے اعظم بستی، گلی نمبر چار میں پیش آیا جہاں 22 سالہ انیلہ نامی خاتون پراسرار طور پر زہریلی چیز کھانے کے باعث جاں بحق ہو گئی۔لاش کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ خودکشی، حادثہ یا قتل کی صورت بھی اختیار کر سکتا ہے، ہر پہلو سے تحقیقات جاری ہیں۔دوسرا واقعہ پاک کالونی کے علاقے حسرت موہانی محلہ میں پیش آیا، جہاں نامعلوم سمت سے کی جانے والی فائرنگ کے نتیجے میں 34 سالہ سلمان نامی شخص زخمی ہو گیا۔پولیس حکام کے مطابق زخمی کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی