کراچی میں سابق ایس ایس پی رائوانوار کی گاڑی کو آگ لگ گئی تاہم انکی فیملی محفوظ رہی ۔تفصیل کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی حدود میں ڈبل کیبن گاڑی میں لگی آگ پر قابو پالیاگیا۔جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے قریب ڈبل کیبن گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، ذرائع کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم گاڑی میں موجود افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ گاڑی سابق ایس ایس پی را ئوانوار کی ہے، گاڑی میں موجود پولیس اہلکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی