کراچی میں ڈیفنس فیز 8 میں واقع ایک ریسٹورینٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر پابندی کے خلاف شہری نے کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا۔ درخواست گزار لطیف بلوچ ایڈووکیٹ کے مطابق وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ مذکورہ ریسٹورینٹ گئے جہاں انتظامیہ نے صرف شلوار قمیض پہننے کی بنیاد پر ا نہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی اور ریسٹورینٹ سے باہر جانے کا کہا۔ انتظامیہ کا موقف تھا کہ ریسٹورینٹ کی حدود میں شلوار قمیض میں داخلہ ممنوع ہے۔لطیف بلوچ نے درخواست میں مقف اختیار کیا کہ شلوار قمیض پاکستان کا قومی لباس ہے اوراس پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی۔ درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ ریسٹورینٹ انتظامیہ کو معافی مانگنے کا حکم دیا جائے اور اس پر 10 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے۔ کنزیومر کورٹ نے کیس کی سماعت 14 جولائی کو مقرر کردی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی