i پاکستان

کراچی سے شکار کیلئے جانیوالے 8 افراد کیٹی بندر کے قریب سمندر میں ڈوب گئے،تلاش جاریتازترین

January 14, 2026

کیٹی بندر کے قریب کشتی الٹنے سے شکار پر جانے والے 8 افراد ڈوب گئے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق افسوسناک حادثہ کیٹی بندر کے قریب پیش آیا، جس میں 8 افراد کشتی کے الٹنے کے باعث سمندر میں ڈوب گئے۔ ڈوبنے والے افراد سمندر میں پرندوں کے شکار کیلئے کراچی سے گئے تھے۔حادثے کا پتا چلتے ہی مقامی ماہی گیروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 6 افراد کو زندہ بچالیا، تاہم کشتی حادثے کے نتیجے میں 2 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے کی بنیادی وجہ تیز لہروں اور خراب موسم کو قرار دیا گیا ہے، جس کے باعث کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔مقامی ماہی گیر لاپتا افراد کی تلاش میں مصروف ہیں ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی