کراچی کے علاقے کلفٹن بلاول چورنگی کے قریب شاہین فورس کے اہلکاروں اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گئے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے کچھ دیر قبل آن لائن فوڈ سپلائی کرنے والے رائڈر سے واردات کی تھی، جس کے بعد انہیں شاہین فورس کی ٹیم نے ٹریک کر کے گرفتار کیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عتیق الرحمان اور محمد حسین کے ناموں سے کی گئی ہے۔ ملزمان سے ایک پستول، موبائل فون اور واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔زخمی ملزمان کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے اور ان سے مزید تفتیش کی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی