i پاکستان

کراچی،نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحقتازترین

July 02, 2025

کراچی میں سپرہائی وے غازی گوٹھ میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔تفصیل کے مطابق سچل کے علاقے سپرہائی وے غازی گوٹھ چانڈیو چوک کے قریب منگل اور بدھ کی درمیانی شب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی، پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 50 سالہ عبدالحفیظ ولد عبدالمجید کینام سے کی گئی، متوفی غازی گوٹھ کا رہائشی تھا۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی