کراچی میں شہریوں لوٹنے والے دو مسلح ڈاکو پولیس مقابلے میں مارے گئے، خاتون سمیت 2 افراد زد میں آکر زخمی ہوگئے۔ تفصیل مطابق کراچی کے علاقے ناظم آباد پٹرول پمپ کے قریب ہونے والے پولیس مقابلہ میں 2ڈاکو ہلاک ہوگئے۔اس حوالے سے ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق نے میڈیا کو بتایا کہ فائرنگ کی زد میں آکر رکشے میں سوار خاتون سمیت2افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کیلئے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ایس ایس پی سینٹرل کے مطابق پولیس کے ہاتھوں ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکوئوں کا کرمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے سپرمارکیٹ تھانے کی حدود میں ہونے والے مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوا، جبکہ زخمی حالت میں فرار ہونے والے ملزم نے بعد میں دم توڑا۔ڈاکو شہری سے لوٹ مار کر رہے تھے، پولیس نے تلاشی کے دوران ملزمان کے قبضے سے اسلحہ موبائل فونز، نقدی اور چھینا ہوا قیمتی سامان برآمد کر لیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی