i پاکستان

کراچی،سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا، کلیئرنس ملنے پر اجازت دی گئیتازترین

September 04, 2025

وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو سعودی عرب جانے سے روکا گیا تاہم کلیئرنس ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دی گئی۔فرحان غنی کو نام آئی وی ایم ایل ولیچ میں ہونے کے باعث سعودی عرب جانے سے روکا گیا۔ وہ عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی ائیر لائن کی پرواز کے ذریعے جدہ جانا چاہ رہے تھے۔سعید غنی کے بھائی نے امیگریشن عملے کو بتایا کہ ان کا کیس ختم ہو چکا ہے لہذا جانے کی اجازت دی جائے۔فرحان غنی نے ایف آئی اے کے اعلی افسر سے رابطہ کیا اور انہیں بتایا کہ میرا کیس ختم ہوگیا ہے جانے کی اجازت دی جائے۔ اعلی افسر نے کلیئرنس ملنے پر انہیں جانے کی اجازت دی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انسداد دہشتگردی عدالت نے تشدد اور دھمکانے کے کیس میں فرحان غنی کو عمرہ ادائیگی کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی