i پاکستان

کرک ، گشت پر مامور پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار شہیدتازترین

September 04, 2025

خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک بار پھر دہشت گردی واقعہ میں نامعلوم حملہ آوروں کی پولیس کی گشت پر مامور گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ اوسمیت تین اہلکار شہید ہوگئے ۔ترجمان کرک پولیس کے مطابق یہ واقعہ بانڈہ داود شاہ کے علاقے میں پیش آیا جہاں دہشت گردوں نے گھات لگا کر پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے گاڑی مکمل طور پر چھلنی ہو گئی اور ایس ایچ او عمر نواز اور دو بہادر کانسٹیبل شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہو گئے۔ایس ایچ او عمر نواز اپنے دو ساتھی اہلکاروں کے ہمراہ معمول کی گشت پر تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی