خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا۔حادثے کے فوری بعد مقامی افراد نے ریسکیو ٹیموں کو اطلاع دی، جس پر امدادی اہلکار موقع پر پہنچے اور لاشوں سمیت زخمی کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے تین افراد کا تعلق غنڈی میر خان خیل سے ہے۔ جاں بحق نوجوانوں کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہیں۔پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حادثے کی اصل وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی