پاک بھارت کشیدگی کے باعث اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے اسلام آباد میں بدھ کو ہونے والا طلبہ غزہ مارچ موخر کر دیا گیا۔ترجمان اسلامی جمعیت طلبا کے مطابق مارچ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے باعث ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر موخر کیا گیا ہے ۔ طلبہ غزہ مارچ کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔یاد رہے کہ طلبہ غزہ مارچ کا اعلان اسلامی جمعیت طلبا کی جانب سے کیا گیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی