i پاکستان

کشمور، کچے کے علاقے میں ڈاکوں کا پولیس پر حملہ، ایس ایچ او شدید زخمیتازترین

August 24, 2024

سندھ کے ضلع کشمور میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں نے پولیس پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں تھانہ گیل پور کے اسٹیشن ہاوس افسر (ایس ایچ او)سانول میرالی شدید زخمی ہوگئے۔ تھانہ گیھل پور کی حدود میں پولیس پر ڈاکوں نے حملہ کیا، مقدمے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ پر حملہ کیا گیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے حملے میں ایس ایچ او گیھل پور سانول میرالی شدید زخمی ہوگئے، جنہیں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ واضح رہے کہ دو روز صوبہ پنجاب کے شہر صادق آباد میں کچے کے علاقے میں ڈاکوں کے حملے میں 12 پولیس اہلکار شہید اور 10 زخمی ہو گئے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی