مسلم لیگ ن کے سینیٹر افنان اللہ نے کہاہے کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، پی ٹی آئی نے مذاکرات کی دعوت دی پھر مسترد کر دی، پرامن احتجاج کی اجازت ماضی میں دی اب بھی دیں گے۔ایک انٹروی میں سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ ڈھونس اور زبردستی سے جتھے لے کر کوئی اپنی بات نہیں منوا سکتا، پی ٹی آئی کو جتنی احتجاج کی کال دینی ہے دیں لیکن کسی بلیک میلنگ میں نہیں آئیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی غیر ملکی شہری کو پاکستان کی سیاست میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے، کسی غیر ملکی شہری کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ وہ پاکستان میں آ کر انتشار پھیلائے، ان کے لوگ موروثیت پر لیکچر دیتے تھے اب کچھ دن بعد اس کے فوائد بتائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ آئین، قانون اور جمہوریت کیلئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف )مولانا فضل الرحمان کی بڑی قربانیاں ہیں، چاہتے ہیں وہ ہمارے ساتھ رہیں اور صفوں میں اتحاد قائم رکھیں۔صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی افواہوں پر سینیٹر افنان اللہ نے کہا کہ صدر مملکت پورے میدان میں اہم ستون ہیں شیری رحمان کی بات کی تائید کرتا ہوں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی