i پاکستان

کسی حکومتی شخصیت کا بانی پی ٹی آئی سے رابطہ ہوا ، کوئی مذاکرات ہوئے نہ ہی کوئی پیشکش ہوئی،سینیٹر عرفان صدیقیتازترین

May 20, 2025

مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی نے بانی پی ٹی آئی سے ڈیل سے متعلق خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی حکومتی شخصیت کا عمران خان سے رابطہ نہیں ہوا ، نہ کوئی مذاکرات ہوئے نہ کوئی پیشکش ہوئی۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسی باتیں آئے روز ہوتی ہیں لیکن ان میں کوئی صداقت نہیں،بانی پی ٹی آئی سے ان کی اپنی ہی جماعت کے ارکان کے رابطے ہیں۔سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان جس جگہ پر ہیں اب مذاکرات یا پیشکش کے مرحلے گزر چکے، پی ٹی آئی کی جانب سے سیز فائر کا کہا جاتا ہے ،حکومت یا کسی ادارے کی جانب سے کوئی فائرنگ نہیں ہو رہی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی