i پاکستان

کسی معجزے سے کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے، شیری رحمانتازترین

September 02, 2025

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ کسی معجزے کے تحت کالا باغ ڈیم بن گیا تو بھی سیلاب آئیں گے۔ ایک انٹرویو میں شیری رحمان نے کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے نے ہمیشہ ڈیم بنانے کی مخالفت کی ہے تاہم اگر وہ کوئی پیشرفت چاہتے ہیں تو ڈیم والی میٹنگ میں آئیں، ان کے صوبے نے کالا باغ ڈیم کو مسترد کیا ہے۔شیری رحمان نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی آتی ہے تو ڈیم بنانے سے مسئلہ حل نہیں ہوتا، ملک کے تینوں دریا سب کے سامنے ہیں جبکہ کالا باغ کی لوکیشن بھی دیکھ لیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں اس وقت سیلاب آیا ہوا ہے، ڈیم پانی کی اسٹوریج اور ہائیڈل کیلئے ہوتے ہیں صرف ڈیم بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، چترال، سوات اور مالاکنڈ کے علاقے گرین ہوتے تھے وہ خالی ہو چکے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ آبی گزر گاہوں کے اطراف کہاں کہاں تجاوزات ہیں کمیٹی میں بات کروں گی، آپ سے بڑے ڈیم بن بھی نہیں سکتے پہلے اسٹڈی کر لیں تربیلا اور منگلا ڈیم کیسے بنے تھے۔رہنما پیپلز پارٹی نے مزید کہا کہ سیلاب ضرور آئیں گے کوئی ڈیم نہیں روک سکے گا، سب سے زیادہ گرین کلر کا نقشہ تھا وہ کے پی تھا کچھ حد تک جی بی بھی تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی