i پاکستان

قصور، ڈھائی سو روپے کی پرچی پر جھگڑا، نوجوانوں نے قصور میں بس ڈرائیور کی جان لے لیتازترین

September 03, 2025

قصور میں ٹول ٹیکس پر 250 روپے کی پرچی کے معاملے پر جھگڑے میں اوباش نوجوانوں نے تشدد کرتے ہوئے بس ڈرائیور کی جان لے لی ۔تفصیل کے مطابق بیمار والد کی تیمارداری کیلئے جانے والے خلیل احمد کو ٹول پلازہ پر روکا گیا، ٹول فیس کم دینے پر اوباشوں نے ڈنڈوں سے تشدد کیا جس کے باعث خلیل احمد موقع پر دم توڑ گیا۔مقتول خلیل احمد کے بھائی نے پولیس کو مقدمے کیلئے درخواست دیدی ہے ، اہل علاقہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا جارہاہے جبکہ لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی