i پاکستان

قصور، دلہا کشتی پر بارات لے کر دلہن کے گھر پہنچ گیاتازترین

September 22, 2025

قصور میں سیلاب کے پیش نظر دلہا کشتی پر اپنی دلہنیا لینے پہنچ گیا۔ تفصیل کے مطابق پنجاب کے شہر قصور گنجہ کلاں کے رہائشی ماجد ڈوگربارات کے ساتھ دلہن کے گائوں حجرہ شاہ مقیم روانہ ہوئے مگر سیلابی پانی راستے میں آگیا۔ سیلابی پانی کے باعث راستہ نہ ملا تو دلہا اور باراتیوں نے ریسکیو 1122 بوٹ کا سہارا لیا اور دلہن کے گھر جاپہچنے جہاں شادی کی تقریب ہوئی۔ کشتی میں بارات لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی اور سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی