i پاکستان

قتل کیس میں ناقص تفتیش، آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جسٹس محسن اخترکیانی کا تفتیشی افسر پر اظہار برہمیتازترین

April 14, 2025

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے قتل کے مقدمے میں بریت کی درخواست پر سماعت کے دوران کیس کی ناقص تفتیش پر تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے ملزمان بری ہو جاتے ہیں، جب ملزمان بری ہوتے ہیں تو لوگ عدالتوں اور اس ملک پر لعنتیں بھیجتے ہیں۔وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس نے جو چیز ملزم سے برآمد کرنی تھی وہ مقتول کے والد سے برآمد کی، ملزم سے برآمد ہونے والی چیز مقتول کے والد سے برآمد کرنے سے ملزم کو اسکا فائدہ پہنچایا گیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی