i پاکستان

لاہو ر، سی سی ڈی سے مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان ہلاکتازترین

September 04, 2025

لاہور میںگجر پورہ اور مستی گیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔گجر پورہ کے علاقے میں کرائم کنٹرول ڈپارٹمنٹ (سی سی ڈی) سے مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت سبحان کے نام سے ہوئی جو ریکارڈ یافتہ تھا۔سی سی ڈی نے بتایا کہ مستی گیٹ کے علاقے میں ملزم شبیر اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا، ملزم کا ایک ساتھی گولیاں لگنے سے زخمی ہوا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی