i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کی عمارت سے اے سی کے پائپ چوری کرنے والا ملزم گرفتارتازترین

August 27, 2024

لاہور ہائیکورٹ کی عمارت سے اے سی کے پائپ چوری کرنے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ایس پی ہائیکورٹ خرم شہزاد نے ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے پکڑا جس کے قبضے سے آلات اور دیگر اشیا برآمد کر لی گئیں۔ ملزم کا نام جنید احمد اور تعلق فیصل آباد سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی