i پاکستان

لاہور ہائیکورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا تحریری حکم جاری کر دیاتازترین

August 24, 2024

لاہور ہائی کورٹ نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا تحریری حکم جاری کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے الیکشن ترمیمی ایکٹ کا 2 صفحات پر مشتمل تحریری حکم جاری کیا۔ تحریری حکم کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اور وفاقی حکومت تمام سیاسی جماعتیں کو نوٹسز جاری کیا گیا، عدالت نے اٹارنی جنرل کو 30 اگست کو معاونت کیلئے طلب کر لیا۔ جسٹس شکیل احمد نے کہا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق حصوں کا فیصلہ دے دیا ہے۔ درخواست گزار نے کہا کہ ممبر بنچ کے فیصلے کو پارلیمنٹ ایکٹ میں ترمیم کر کے ختم نہیں کر سکتے، استدعا ہے کہ ترمیم کو کالعدم قرار دیا جائے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی