i پاکستان

لاہور ، خواتین سے پرس چھیننے کی وارداتیں کرنے والے باپ، بیٹا گرفتار، پرس، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمدتازترین

May 22, 2025

لاہور کے علاقے اسلام پورہ میں خواتین سے پرس چھیننے والے باپ، بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق اسلامپورہ اور ملحقہ علاقوں میں درجنوں خواتین سے پرس چھینے والے باپ بیٹے کوکلوزسرکٹ فوٹیجز کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔پولیس کے مطابق باپ بیٹے نے درجنوں خواتین سے پرس چھینے، گرفتار باپ بیٹے سے پرس، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی۔ باپ کی شناخت شیراز اور بیٹے کی شناخت طیب کے نام سے کی گئی، گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی