i پاکستان

لاہور میں ڈکیتی کا ڈراپ سین، 15 پر کال کرنے والا ہی ماسٹر مائنڈ نکلاتازترین

September 26, 2025

لاہور میں تھانہ گڑھی شاہو پولیس نے مبینہ گن پوائنٹ ڈکیتی کا ڈراپ سین کرتے ہوئے جھوٹا مقدمہ درج کروانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔تفصیل کے مطابق ملزم اسامہ نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی تھی کہ نامعلوم مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر ساڑھے 8 لاکھ روپے اور ایک آئی فون چھین لیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کی CCTV فوٹیجز حاصل کیں جن میں کوئی ڈکیتی کا واقعہ پیش نہیں آیا۔تحقیقات کے دوران انکشاف ہوا کہ واردات کا ماسٹر مائنڈ خود اسامہ ہی ہے، جس نے ساڑھے 8 لاکھ روپے خردبرد کرنے کے لئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا۔پولیس کے مطابق اسامہ نجی فیکٹری میں ملازم تھا اور مالک نے اسے ساڑھے 8 لاکھ روپے بینک میں جمع کروانے کے لئے دئیے تھے۔ ملزم نے رقم چھپا دی اور واردات کا جھوٹا ڈرامہ کرنے کے لئے 15 پر کال کر دی۔گڑھی شاہو پولیس نے جدید ٹیکنالوجی اور فوٹیجز کی مدد سے 24 گھنٹوں کے اندر اندر ملزم کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے ساڑھے 8 لاکھ روپے نقدی اور آئی فون برآمد کرلیا۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کے مطابق برآمد شدہ رقم اور موبائل فون مالک کے حوالے کر دیے گئے ہیں، جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز نے ایس ایچ او گڑھی شاہو اور پولیس ٹیم کی شاندار کارکردگی پر تعریفی اسناد دینے کا اعلان بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی