i پاکستان

لاہور میں لرزہ خیز واردات، دوست سے تاوان کیلئے دوست کی بیٹی کو قتل کردیاتازترین

August 23, 2024

لاہور میں ایک دوست نے تاوان کے لیے دوست کی ہی 5 سالہ ننھی بیٹی کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر ڈالا۔ پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے باٹاپور میں ملزم کاشف نے 10 اگست کو 5 سالہ فجر کو اغوا کر کے تاوان کا تقاضا کیا اور اسی روز اسے قتل کر کے لاش جنگل میں پھینک دی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کی باقیات گرفتار ملزم کی نشاندہی پر برآمد کر کے فارنزک کے لیے بھیج دی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کاشف بچی کے والد راشد کا دوست اور پڑوسی تھا جو بچی کے قتل کے بعد بھی تاوان کا تقاضا کرتا رہا، ملزم کاشف نے معصوم فجر کے والد سے کاروبار کے لیے 10 لاکھ روپے قرض بھی لے رکھا تھا، پولیس کال ریکارڈ کے ذریعے ملزم کاشف تک پہنچی اور اسے گرفتار کر لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی