i پاکستان

لاہور، ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا، 5 افراد جاں بحق،4 زخمیتازترین

May 14, 2025

صوبائی دارالحکومت لاہور میں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق افسوسناک حادثہ باغبانپورہ جی ٹی روڈ آخری منٹ کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے 3 رکشوں اور دو موٹرسائیکل سواروں کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 4 زخمی ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا، حادثے کے بعد تیز رفتار ڈمپر الٹ گیا جبکہ ایک رکشہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب رحیم یار خان میں وائر لیس پل کے قریب موٹرسائیکل سوار طالبہ ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام کے مطابق طالبہ موٹرسائیکل خود چلا رہی تھی، حادثہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کی غفلت اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی